کراچی: فلم اسٹارریمانے کہاہے کہ پاکستان میری سانسوں میں بستاہے میں اپنے ملک کوخوشحال دیکھنا چاہتی ہوں۔ میں امریکا سے صرف ووٹ ڈالنے پاکستان آئی ہوں اورچاہتی ہوں کہ معاشرے میں تبدیلی آئے۔پاکستان کواس وقت باہمت اورنڈرحکمرانوں کی ضرورت ہے کہ جواس کی ترقی میں اپناکرداراداکرسکیں ماضی میں پاکستان میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے کرپٹ سیاست دانوں نے لوگوں کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ریماکاکہنا تھا کہ میں امریکا میں اپنے ملک کوبہت یادکرتی ہوں اکثرمجھے اپنی مٹی کی خوشبومحسوس ہوتی ہے۔

0 comments :

Post a Comment